5 نومبر 2011 - 20:30

وزير خارجہ صالحي نےايران کي پرامن ايٹمي سرگرميوں کے بارے ميں آئي اے اي اے کے دستاويزات کو بے بنياد قرار ديا ہے -

ابنا: علي اکبر صالحي سنيچر کے روز برونڈي کے نائب وزير خارجہ آگسٹين انسانزے کے ساتھ تہران ميں ايک مشترکہ پريس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے- وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے مغربي ممالک کے ايک تشہيراتي ہنگامے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جوہري توانائي کي عالمي ايجنسي ميزائيلوں سے متعلق ايران کي سرگرميوں کے بارے ميں دستاويزات جاري کرنا چاہتي ہے، کہا کہ آئي اے اي اے اس سے قبل بھي کچھ دستاويز پيش کر چکي ہے جن کا ايران نے جواب دے ديا تھا-
انہوں نے کہا کہ آئي اے اي اے امريکي دباؤ کا شکار ہے- وزير خارجہ نے آئي اے اي اے کي خود مختاري پر سوال اٹھاتے ہوئے کہ اگر يہ ادارہ خود مختار ہے تو اسے امريکي دباؤ کے سامنے ڈٹ جانا چاہيے- علي اکبر صالحي کا کہنا تھا کہ ايران کو ايسي کسي بھي رپورٹ کي اشاعت پر کوئي پريشاني نہيں ہے کيونکہ ہم سمجھتے ہيں يہ الزامات من گھڑت اور بے بنياد ہيں- وزير خارجہ نے کہا کہ مغربي ممالک ايران پر سياسي دباؤ ڈالنے کے ليے اس قسم کے حربے استعمال کر رہے ہيں.

.............

/169